سٹیسیاستصحت

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا نشتر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ، چلڈرن کمپلیکس اور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا وزٹ کیا

لاہور(خبر نگار)نگران صوبائی صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا نشتر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ، چلڈرن کمپلیکس اور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا وزٹ کیا انہوں نے نشتر ایمرجنسی وارڈ کے رومز کی تعزین و آرائش کا افتتاح بھی کیا. نگران صوبائی وزیر صحت نے مریضوں کی تیمارداری اور ہسپتالوں میں فراہم کی جائے طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز کی خدمات کو سراہا،نگران صوبائی وزیر صحت نے ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کیا انہوں نے ہسپتالوں کی صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا ڈاکٹر جاوید اکرم نے ہسپتالوں کے تعمیراتی کام کو بھی چیک کیا. انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی زیر تعمیر عمارت کا بھی جائزہ لیانگران صوبائی وزیر صحت جاوید اکرم نے چلڈرن کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے اقدامات جاری ہیں. نشتر ہسپتال کو ایک ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں. سول ہسپتال کی عمارت کی چلڈرن کمپلیکس کو دے دی گئی ہے جس میں 70 بچوں کے ایمرجنسی وارڈ بنائی جائے گی.چلڈرن کمپلیکس میں مزید طبی سہولیات فراہم کی جائے گی. چلڈرن کمپلیکس کی ری ویمپنگ کی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ چلڈرن کمپلیکس کے ڈاکٹرز کی خدمات قابل تحسین ہیں. انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایکسٹنشن سے بہتر طبی سہولیات فراہم ہوں گی. اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی رانا الطاف احمد بھی موجود تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button