انٹر نیشنلتازہ ترین
افغانستان میں شدید بارشیں، 30 افراد جاں بحق
افغانستان میں طالبان کے حکام محمد شفیع رحیمی نے بتایا کہ 26 اموات جلریز ضلع میں ہوئی، بارش کے نتیجے میں سینکڑوں مکانات بہہ گئے۔ 36 مزید لوگ بارش کے طوفان اور سیلاب میں لاپتہ ہو گئے۔ کابل میں مزید چار افراد جاں بحق ہوئے، دونوں ضلعوں میں 70 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق سیلاب میں 250 مویشی ہلاک، 400 سے زائد رہائشی مکانات تباہ اور درجنوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی ہے۔