جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا خیمہ سادات، گلشن زہرا، جامعہ محمدیہ حالی روڈسمیت دیگر امام بارگاہوں کا دورہ

لاہور (خبرنگار ، کرائم رپورٹر)
ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے چوتھے محرم الحرام کی مناسبت سے منعقدہ مجالس وجلوسوں کے روٹ کا دورہ کیا۔ سید علی ناصر رضوی نے امام بارگاہ خیمہ سادات،گلشن زہرا، جامعہ محمدیہ حالی روڈ سمیت شہر کے مختلف مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات چیک کئے۔ متعلقہ ایس پیزنے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنی ڈویژنز میں جاری محرم پروگراموں کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔سید علی ناصر رضوی نے منتظمین مجالس وجلوسوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔منتظمین نے لاہور پولیس کی طرف سے موثر سکیورٹی فراہم کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز سے اظہار تشکر کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں اور والنٹیئرزسے سکیورٹی بارے دریافت کیا۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران وجوان الرٹ رہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی فرد بغیر چیکنگ مجالس وجلوسوں میں داخل نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button