جیل حکام کے مطابق میاں محمود الرشید اس وقت ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں صحت اور تندرستی کے ساتھ موجود ہیں انہیں تمام تر طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد 22 جولائی 2023 کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔ انتقال کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
میاں محمود الرشید نے کہا کہ میں کل پی آئی سی میں اپنے ہارٹ کے ٹیسٹ کے لیے گیا تھا، آج میں شام چھ بجے خیریت کے ساتھ ہوں ۔