یہ افسران ہمارے خاموش مجاہدین ہیں جنہوں نے بدمعاش اور قانون شکن افراد کو نکیل ڈال رکھی تھی،یہ افسران آنے والوں کے لئے روشن مثال ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ
لاہور(خبر نگار، کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے ریٹائر ہونے والے3 ڈی ایس پیزاور 12انسپکٹرز کے اعزاز میں کیپٹل سٹی پولیس آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے ریٹائرڈافسران کو باعزت طریقے سے سروس پوری کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اورآئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سی سی پی او نے ریٹائرڈ افسران کویادگاری شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے بھی دیئے۔ریٹائرڈ افسران میں لاہور پولیس کے مایہ ناز کرائم فائٹر ڈی ایس پی جا وید صد یق،ڈی ایس پی سید مستحسن علی شاہ،ڈی ایس پی یعقوب اعوان شامل تھے۔تقریب میں ریٹائر ہونے والے انسپکٹرسکندرحیا ت ناگرہ،انسپکٹرالفت حیات،انسپکٹرمحمد طفیل،انسپکٹرمیا ں انجم،انسپکٹرمحمد خالد،انسپکٹرعابد حسین شاہ،انسپکٹرمحمدندیم بٹ،انسپکٹرغلام حسین،انسپکٹرمحمد شاہد اورانسپکٹرمحمد افتخارنے شرکت کی۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران انتہائی باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں،ان کی محکمانہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔فرض شناس اور قابل افسران ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ پولیس کیلئے قیمتی اثاثہ رہیں گے اور ہمارے دروازے ریٹائر ملازمین کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ریٹائرڈ افسران بشمول جاوید صدیق نے سخت محنت، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت سے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔یہ افسران آنے والوں کے لئے روشن مثال ہیں اور ہمارے خاموش مجاہدین ہیں جنہوں نے بدمعاش اور قانون شکن افراد کو نکیل ڈال رکھی تھی۔
ریٹائرہونے والے افسران نے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محکمہ پولیس کیلئے ہماری خدمات ہمیشہ دستیاب ہونگی۔اس موقع پر ایس ایس پی (سی آئی اے)کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک،ڈی ایس پی(انٹیلیجنس)ریحان جمال، پی ایس او ڈی ایس پی کاشف ڈوگر،انچارج کمپلین سیل منور ڈوگر، اسسٹنٹ پی ایس او علی حمزہ اوردیگر سینئرافسران بھی موجود تھے۔