پاکستانسٹیسیاستصحت

وزیر پرائمری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان ،ادویات کی کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائےگا

بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے خبردار، بلاتاخیر انہیں بند کر دیں ورنہ سخت ایکشن کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔ وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر

لاہور(خبر نگار)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نےجعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان کر دیا ہے۔ادویات کی کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائےگا۔
بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے خبردار، بلاتاخیر انہیں بند کر دیں ورنہ سخت ایکشن کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔ کسی شہر یا علاقے میں جعلی میڈیکل سٹور پکڑا گیا تو متعلقہ ڈرگ انسپکٹر ذمہ دار ہو گا۔
ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈز کے پاس 2019 تک زیر التوا کیسوں کا فیصلہ تین ماہ کے اندر اندر کر دیا جائے۔شہریوں کے لئے اعلی معیار کی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں میں جدید ترین آلات مہیا کر رہے ہیں ۔ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈز کے سیکرٹری اپنے اپنے اضلاع کے ہسپتالوں کے لئےمعیاری ادویات کی شفاف طور پر خریداری یقینی بنائیں۔ ادویات محفوظ رکھنے کے لئے ویئر ہاؤسز کی استعداد میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔

وہ گزشتہ روز پنجاب بھر کے ڈرگ انسپکٹروں اور تمام اضلاع کے کوالٹی کنٹرول بورڈز کے سیکرٹریوں کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ
جعلی ادویات بنانے ، بیچنے اور انہیں سہولت دینے والے پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ جعلی دوا کی وجہ سے کسی ایک انسان کا جان سے چلے جانا پوری انسانیت کے قتل کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹروں اور افسران کی ملازمت انسانوں کی زندگی اور موت سے منسلک ہے ۔ان کی ملی بھگت سے جعلی ادویات فروخت ہوئیں تو انہیں اس کا حساب دینا ہوگا۔ دوائیں بلیک میں فروخت کرکے ناجائز منافع کمانے والے حرام خوری کے مرتکب ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button