تعلیمسٹیسیاستصحت

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 33 واں سینڈیکیٹ اجلاس

پنجاب کی طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے

پنجاب کی طبی درسگاہوں میں طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 33 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن زاہدہ اظہر، پروفیسر کامران، آل عمران، پروفیسر بلقیس شبیر، فرخ شاہ، ڈاکٹر حسین جعفری، ڈاکٹر اطہر ودیگر سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں محکمہ فنانس، ہائر ایجوکیشن کمیشن و دیگر محکمہ جات کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے 32 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ اداروں کی 4 ماہ کیلئے AAA گرانٹ کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک کیلئے کنسلٹینسی خدمات لینے کی منظوری دے دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران سر گنگارام ہسپتال کیلئے جینیٹوریل خدمات کے کنٹریکٹ کرنے کی ایک سال کیلئے منظوری دی گئی۔اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ ہسپتالوں کیلئے اگلے چھ ماہ کیلئے ٹیکس کنسلٹنٹ رکھنے کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران سر گنگارام ہسپتال کی 14 ڈائیلسز مشینوں کی مرمت و دیکھ بھال کیلئے ایک سال کی منظوری دی گئی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو بین الاقوامی رینکنگ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button