جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل نے رواں سال7056درخواستوں میںسے 7016 درخواستیں نمٹا دیں۔ سی سی پی او

لاہور (خبرنگار) لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو خدمات کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔ رواں سال مجموعی طور پر7056درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 7016 درخواستیں نمٹا دی گئیں، بقایا40 درخواستوں پرکارروائی کی جارہی ہے۔ لاہور پولیس کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ایوانِ وزیر اعلیٰ کے پورٹل سے موصول ہونے والی تمام177 درخواستوں کو بھی نمٹا دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز جاری ایک بیان میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ 3217 درخواست گزاروں کی3213درخواستیں نمٹائی جا چکیں ہیںجبکہ بقایا4 پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسی طرح بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی3656درخواستوں میں سے 3621پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے جبکہ 35دیگر درخواستوں کو بھی نمٹایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی پی اوآفس کی عوامی شکایات کے حل کیلئے مختص ہیلپ لائن 1242کے ذریعے شہریوں کومسلسل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ شہری بلا خوف و خطر اپنی شکایات ہیلپ لائن 1242 پر درج کروائیں تا کہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button