لاہور (خبر نگار)
شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب، پیرا سپورٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ملک فاروق اعوان اور عابد ھاشمی پاکستان روٹری کلب لاھور نے دوبئی انٹرنیشنل پیرا تائیکوانڈو سیمنار میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پیرا تائیکوانڈو ٹیم کے ممبران کو لاھور ائر پورٹ پر خوش آمدید کہا
پاکستان پیرا تائیکوانڈو ٹیم 22 جون کو پیرا سپورٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ھونے والی پیرا تائیکوانڈو سیمنار میں شرکت کرنے کے لیے تین روزہ دورے پر دوبئی گئی تھی کانفرنس کے انتظامات ڈاکٹر شہزاد طاھر چیرمین پیرا سپورٹس فاؤنڈیشن نے پاکستانی اوورسیز کمیونٹی گلوبل دوبئی کے تعاون سے کئے پروگرام کو کامیاب بنانے میں پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دوبئی کی روح رواں صائمہ نقوی اور پرنسپل شمائلہ احمد نے بھی بھر پور تعاون کیا اپنی نوعیت کی پہلی پیرا سپورٹس سیمینار کو کامیاب بنانے میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا بھی خصوصی تعاون رھا
پاکستان پیرا تائیکوانڈو ٹیم میں لاھور ملتان اور کراچی کے خصوصی کھلاڑی شامل تھے لاھور سے ٹیم میں نوریل عباس، ناصر عباس,محمد انداز اور کامران یوسف جبکہ کوچز میں رانا نعیم لاھور ، جمال غنی ملتان ، نجم خان کراچہ شامل تھے پاکستان پیرا تائیکوانڈو ٹیم نے دوبئی میں شاندار کارکردگی دکھاتے ھوئے گولڈ میڈل شلیڈز حاصل کئے پاکستان تائیکوانڈو کی نامور عالمی کھلاڑی سلام ماہ رخ نے بھی شاندار پرفارمینس کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا
ملک فاروق اعوان عابد ھاشمی اور شہزاد بھٹہ نے دوبئی انٹر نیشنل پیرا تائیکوانڈو سیمنار میں شاندار کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا اور ٹیم کے منیجر/ کوچ نعیم شہزاد رانا اور لاھور سے تعلق رکھنے والے پیرا تائیکوانڈو کھلاڑیوں نوریل عباس، ناصر بٹ، محمد انداز اور کامران یوسف کو شاندار کارکردگی پر ونر کپ و شیلڈز حاصل کرنے پر مبارکباد دی