سپیشل آپریشن ٹیمیں محرم الحرام میں پکوان سنٹرز،لنگر خانوں اور سبیلوں کی چیکنگ جاری رکھیں گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور (خبرنگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی محرم الحرام سپیشل آپریشن ٹیموں کی صوبہ بھر میں پکوان سنٹرز کی چیکنگ۔۔پنجاب بھر میں 544پکوان سنٹرز کی چیکنگ کی گئی ،ناقص انتظامات پر ایک کو بند جبکہ 42پکوان سنٹرز کو جرمانے عائد کیے گئے۔485پکوان سنٹرز کو مزید بہتری کے لیے یدایات بھی جاری کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں 544پکوان سنٹرز کی چیکنگ کرتے ہوئے ناقص انتظامات پر ایک کو بند جبکہ 42پکوان سنٹرز کو جرمانے عائد کیے گئے۔485پکوان سنٹرز کو مزید بہتری کے لیے یدایات بھی جاری کی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ لاہور ڈویژن میں 61،فیصل آباد149، ساہیوال،55،راولپنڈی 26،گوجرانوالہ72پکوان سنٹرز کو چیک کیا گیا۔ اسی طرح سرگودھا ڈویژن میں 47، بہالپور28، ملتان40 اورمظفر گڑھ میں 68پکوان سنٹرز کو چیک کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہناتھا کہ تمام آپریشن ونگ، ویجیلنس، واٹر اور ڈیری سیفٹی ٹیموں کو محرم الحرام سپیشل آپریشن ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سپیشل آپریشن ٹیمیں محرم الحرام میں پکوان سنٹرز،لنگر خانوں اور سبیلوں کی چیکنگ جاری رکھیں گی۔راجہ جہانگیر انور نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام بڑے جلوسوں کے راستوں پر لگی سبیلوں کا معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔شربت کی سبیلوں پر صرف واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے استعمال کی اجازت دی جا رہی ہے۔دودھ کی سبیلوں پر استعمال ہونے والے دودھ کی لیکٹو سکین مشینوں سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔مزید برآںلنگر خانوں کے پکوان سنٹرز میں تیار ہونے والی اشیاء خورونوش کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاء بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ناقص اشیاء کے استعمال، صفائی کی صورت حال کو موقع پر ہی ٹھیک کروایا جا رہا ہے۔