سٹیسیاست

لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر بھر کے دورے کیے

لاہور (خبرنگار) لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر بھر کے دورے کیے۔ایم ڈی واسا غفران احمد ہمراہ موجود ہیں۔کمشنر لاہورنے گلبرگ، مین بلیوارڈ، جیل روڈ، مال روڈ،ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی اور لکشمی چوک کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آج کے سپیل میں لاہور میں ابتک 141ایم ایم بارش ہو چکی ہے اور لاہور کے کئی علاقوں میں 100ایم ایم سے زائد بارش ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ کچھ ایریاز میں بوندا باندی بھی جاری ہے۔ نشیبی علاقوں اور مین روڈ ز سے نکاسی آب کا عمل شروع ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام انڈرپاسز کو چیک کرنے کیلئے اور نکاسی آب آپریشن نگرانی کیلئے اے سیز فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لکشمی نشیبی ترین جگہ ہے۔ یہاں ڈسپوزل اسٹیشن بھی پوری گنجائش سے کام کررہا ہے۔ واسا، ایل ڈی اے، سی بی ڈی کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے ایریاز میں متحرک ہیں۔ انڈرپاسز میں نکاسی آب کیلئے مشینری فعال ہے۔ نشیبی علاقوں اور سورنگ پوائنٹس پر ایمرجنسی ٹیمیں ردعمل دے رہی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز پوری گنجائش سے فعال ہیں۔ اے سیز فیلڈ میں ہیں۔ اپنے علاقے سے نکاسی آب کے ذمہ دار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button