سٹیسیاست

واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان کائنات کا عظیم معرکہ ہے

قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کیلئے حسینی ؑکردار کی ضرورت ہے۔

جماعت اسلامی ملک میں ظلم اور سودی نظام کیخلاف جدوجہد کررہی ہے قوم ہمارا ساتھ دے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدانصاری ایڈوکیٹ

لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان کائنات کا عظیم معرکہ ہے۔واقعہ کربلا غیر متزلزل ایمان، بہادری، استقامت، جرات، صبر اور ایثار کی لازوال مثال ہے۔جس میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور انکے خاندان نے حق کی سربلندی کی خاطر جو لازوال قربانی پیش کی وہ رہتی دنیا کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کیلئے حسینی ؑکردار کی ضرورت ہے۔ظلم کے نظام کیخلاف اور عدل کے حق میں قیام کرنا ہر انسان کی ذمہ داری ہے۔جماعت اسلامی ملک میں ظلم اور سودی نظام کیخلاف جدوجہد کررہی ہے قوم ہمارا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقاریب اور سیرت امام حسین کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیت نے مزید کہا کہ فکری، نظریاتی، دینی، اقتصادی، سیاسی، اخلاقی اور دیگر میدانوں میں حق و باطل کی جنگ ہر دور میں رہی جو آج بھی جاری رہے۔ انبیاء، اولیاء اور ائمہ علیہم السلام نے ہر دور میں باطل کے خلاف آواز بلند کی اور اعلان جنگ کیا ہے۔ یزید کے ظالم اور باطل حکومت کی مخالفت امام حسین علیہ السلام کی ذمہ داری تھی جیسے انہوں نے خوب سرانجام دیا۔ حضرت امام حسین نے قرآن و سنت کے مخالف نظام کے خلا ف اعلان جنگ کیا اور اپنی اور اپنے پیاروں کی قیمتی جانوں کی قربانی دے کردین اسلام کوتاقیامت زندہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید الشہداء علیہ السلام نے اپنے عظیم قرآن و سنت کے تربیتی مشن کے پیش نظر لوگوں کو دعوت دی کہ وہ حق کی حمایت کریں، مظلوموں کا ساتھ دیں اور اہل بیت کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف حق و باطل کے معرکے میں خاموش رہنا جرم ہے، کیونکہ یہ حق کو کمزور کرنے اور باطل کی تقویت کا موجب ہے۔قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بار انتخابات میں حق ساتھ دیں اور دیانتدار قیادت کو ووٹ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button