لاہور(خبر نگار )سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز) میں انسدادِ ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر زہرہ خانم نے انسدادِ ڈینگی واک کی قیادت کی۔ واک کے شرکاء میں شامل پروفیسر تنویر السلام چیرمین ڈینگی ایڈوائزری ایکسپرٹ گروپ، ڈاکٹر یاداللہ ڈائریکٹر سی ڈی اینڈ ای پی سی، پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم، پروفیسر امبرین بٹ، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر مُنیر احمد بٹ سمیت سمز فیکلٹی اور نرسنگ سٹاف تھیں۔شرکاء نے ڈینگی سے بچاؤ کے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھائے جیل روڈ تک آگاہی واک کی۔پرنسپل سمز پروفیسر زہرہ خانم کا کہنا تھا ڈینگی مکاؤ مہم کی ضمن میں ہم لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور پی ایچ اے کے تعاون سے سروسز ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اُن کا مزید کہنا تھا سروسز ہسپتال ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے تعاون کا بھی مشکور ہے پرنسپل سمز پروفیسر خانم کا مزید کہنا تھا ڈینگی کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ڈائریکٹر سی ڈی اینڈ ای پی سی ڈاکٹر یاداللہ نے اظہارِ کرتے ہوئے کہا مون سون کے شروع ہوتے ہی ڈینگی کی افزائش میں اضافہ ہو جاتا ہے ڈینگی کے خاتمے کیلئے پنجاب گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پروفیسر تنویر السلام چیرمین ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا کہنا تھا ڈینگی بخار کو معمولی بخار نہیں سمجھنا چاہیے اِس کے علاج کی سہولیات موجود ہیں مزید کہنا تھا ڈینگی کے مریض کو کریٹیکل فیز میں جانے سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے پیناڈول گولی ڈینگی بخار کیلئے مفید ہے۔ایم ایس سروسز ڈاکٹر مُنیر احمد ملک کا کہنا تھا ڈینگی میڈیکل ایشو کے ساتھ ساتھ سماجی ایشو بن چکا ہے جس کی آگاہی بہت ضروری ہے، سروسز ہسپتال میں ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات موجود ہیں ایم ایس ڈاکٹر منیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرنسپل سمز پروفیسر زہرہ خانم کی قیادت میں سروسز ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائیں گے۔بعد ازاں سمز اور سروسز ہسپتال کے تمام ہاوس آفیسرز، پی جی آرز اور نرسوں کے لئے ڈینگی بخار کے کلینکل مینجمنٹ پرورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
Related Articles
Check Also
Close