لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے 35 ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دے دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں گریڈ 01 سے گریڈ 04 تک خدمات سر انجام دینے والے درجہ چہارم کے سٹاف کو محکمانہ ترقی دی گئی، ترقی پانے والوں میں 08 نائب قاصد، 09 سینٹری ورکرز، 07 مالی، 08 لانگری، 01 کارپینٹر اور 02 ماشکی شامل ہیں۔ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے ان ملازمین کو اگلے سکیل میں ترقی دی گئی،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ترقی پانے والوں میں گریڈ 01 کے 21، گریڈ 02 کے 04، گریڈ 03 کے 07 جبکہ گریڈ 04 کے 03 ملازمین شامل ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔