سٹیسیاستصحت

صوبائی وزیر صحت،سوشل ویلفیئروبیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم کا قصر بہبود خواتین ماڈل ٹاؤن اور صنعت زار علامہ اقبال ٹاؤن کا دورہ

صوبائی سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال ظہور حسین کی صوبائی وزیر صحت کو قصر بہبود خواتین میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ

قصر بہبود خواتین کی استعدادکار بڑھانے کیلئے مختلف تیکنیکی اداروں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا. قصر بہبود خواتین ایک بہت اچھا ادارہ ہے،اس کو مزید فعال بنائیں گے۔ڈاکٹر جاویداکرم

لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئروبیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم نے قصر بہبود خواتین ماڈل ٹاؤن اور صنعت زار علامہ اقبال ٹاؤن کا دورہ کیا۔سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ظہور حسین نے نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم کو قصر بہبود خواتین میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔بعدازاں نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی،جس میں ڈاکٹر شہلا جاوید اور محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے افسران نے شرکت کی۔
نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ قصر بہبود خواتین معاشرے میں خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ قصر بہبود خواتین میں خواتین کو بیوٹیشن، سلائی، کمپیوٹر سوفٹ ویئر، کوکنگ، فیشن ڈیزائننگ، جیولری میکنگ، بیگ میکنگ، ڈریس میکنگ، فائن آرٹس، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ، ڈرائیونگ و دیگر پروفیشنل کورسز کروائے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ قصر بہبود خواتین ایک بہت اچھا ادارہ ہے۔ قصر بہبود خواتین کو مزید فعال بنائیں گے۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ قصر بہبود خواتین کو نیکسٹ لیول پر لے کر جانا چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ قصر بہبود خواتین سے تربیت یافتہ خواتین پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ قصر بہبود خواتین کی استعدادکار بڑھانے کیلئے مختلف تیکنیکی اداروں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button