جرم و سزاسٹی

ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کا اچانک تھانہ گرین ٹاؤن کا دورہ

ریکارڈ کی بروقت تکمیل نا کرنے پر محرر انویسٹی گیشن کو وارننگ

لاہور (خبرنگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود نے اچانک تھانہ گرین ٹاؤن کا دورہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر انوش مسعود نےحوالات، ریکارڈ روم اور پولکام آپریٹرز کا ریکارڈ چیک کیا اور ریکارڈ کی بروقت تکمیل نا کرنے پر محرر انویسٹی گیشن کو وارننگ بھی دی ڈاکٹر انوش مسعود نے تفتیشی افسران سے پینڈنگ اور زیر التوا مقدمات بارے پراگرس رپورٹ بھی لی، تفتیشی افسران کو چالانی ریشو مزید بہتر بنانے اور عوام الناس کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ غیر قانونی حراست، اختیارات سے تجاوز، شہریوں سے ناروا سلوک ہرگز برداشت نہیں ہو گا،
تھانہ پولیس کی اولین شناخت ہے،شہریوں کو ہر ممکن انصاف فراہم کریں،ڈاکٹر انوش مسعود کا مزید کہنا تھاکہ محنتی اور ایماندار اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button