پاکستانجرم و سزاسٹی

ڈی پی او بھکر محمد نوید کی ہدایات پر یوم عاشورہ پر بھکر پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے

ڈی پی او نے سٹی بھکر ،سٹی دریاخان کے مرکزی جلوس کا خود وزٹ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

بھکر(خبر نگار)ڈی پی او بھکر محمد نوید کی ہدایات پر 10 محرم الحرام یوم عاشورہ پر بھکر پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے
ڈی پی او بھکر محمد نوید نے سٹی بھکر ،سٹی دریاخان کے مرکزی جلوس کا خود وزٹ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ضلع بھر میں 95 جلوس برآمد ہوئے جبکہ140مجالس منعقد ہوئیں ۔ اس موقع پر ADCG عباس رضا ناصر اور ڈی ایس پی سرکل صدر بھکر بدر منیر ملک بھی موجود رہے

تمام جلوسوں اور مجالس پر پولیس کے 1400سو سے زائد پولیس افسران و جوان اور ولنٹیئرز ڈیوٹیاں سرانجام دیں

ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلیے ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا تھا
پکٹ اور ناکہ بندی ڈیوٹی پر ٹریفک پولیس بھی تعینات کی گی تھی جو ٹریفک کے بہاوء کو قائم دائم رکھنے میں مددگار رہی ۔ ڈی پی او محمد نوید کے مطابق
جلوسوں اور مجالس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی مکمل تلاشی لینے کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئ
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ
جلوس کے ارد گرد راستوں کو خاردار تاروں سے کور کیا گیا تھا
اورجلوس روٹس کی چھتوں پر سنیپرز تعینات کیے گئے تھے
ایلیٹ کے الرٹ دستے مسلسل گشت کناں رہے علاوہ ازیں
لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button