جرم و سزاسٹی

پنجاب پولیس کی قتل، اقدام قتل،ڈکیتی سمیت سنگین جرائم کے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف مہم تیز،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، اے کیٹیگری کا ایک اور خطرناک اشتہاری گرفتار*

قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عبدالرزاق متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور (خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی قتل، اقدام قتل،ڈکیتی سمیت سنگین جرائم کے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے جس کے تسلسل میں اے کیٹیگری کا ایک اور خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عبدالرزاق متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار ہوا۔ وہاڑی پولیس کو مطلوب عبدالرزاق کا نام پنجاب پولیس نے پرویزنل نیشنل آئی ڈنٹیفیکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل کروایا تھا ، ائیر پورٹ امیگریشن کلیرنس کے دوران انٹر بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر کریمینل ڈیٹا میں نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزم نے رواں برس وہاڑی میں تنازع پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ، ملزم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عبدالرزاق کی گرفتاری سے بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 102 ہو گئی،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کی گرفتاری کیلئے فالو اپ کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے، ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے تعاون سے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے اور اس حوالے سے رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button