پاکستانسٹیسیاست

معصوم شہریوں کو دھشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے،خالد مسعود سندھو

لاہور (خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو دھشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے، دھشت گرد اور ان بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں ، پوری قوم دھشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، دھشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔دہشتگردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button