
ڈفرنٹلی ایبلڈ خواتین کو ہمارے معاشرے میں برابر حقوق حاصل ہونے چاہئیں. قانون میں ترامیم ڈفرنٹلی ایبلڈ خواتین کی بحالی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوں گی۔ڈاکٹرجاویداکرم
لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں جمہوریت اور با اختیار عورت پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مدثر ریاض ملک، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عرفان گوندل، عرفان مفتی اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئروبیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ اللہ پاک نے ڈفرنٹلی ایبلڈ خواتین کو بہت ساری صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ڈفرنٹلی ایبلڈ خواتین کو بنیادی حقوق دینے کیلئے قانون میں ترامیم انتہائی اہم ہیں۔ قانون میں ترامیم ڈفرنٹلی ایبلڈ خواتین کی بحالی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوں گی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ میرے لئے قانون سے زیادہ ان پر عملدرآمد زیادہ اہم ہے۔آپ ڈس ایبلڈ نہیں بلکہ ڈفرنٹلی ایبلڈ خواتین ہیں۔ ڈفرنٹلی ایبلڈ خواتین کو ہمارے معاشرے میں برابر حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔ نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ ہماری ریسرچ کی تنظیم نے بلوچستان میں پندرہ ہزار افراد کی سکریننگ کی ہے۔خواتین پاکستان کے ہر شعبہ میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ڈفرنٹلی ایبلڈ خواتین کسی سے بھیک مانگنے کی بجائے محنت کے ذریعے با عزت زندگی گزار رہی ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کے ڈفرنٹلی ایبلڈ کھلاڑیوں نے اولمپکس کھیلوں میں 23 میڈلز جیتے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پروگرام کے انعقاد پر محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال اور منسلک سٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی۔نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم نے آخر میں ڈفرنٹلی ایبلڈ مرد و خواتین میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال مدثر ریاض ملک نے کہاکہ ڈفرنٹلی ایبلڈ خواتین کی بحالی کیلئے قانون میں ترامیم کا کریڈٹ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کو جاتا ہے۔ پنجاب امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلیٹیز ایکٹ 2022 میں ترامیم ڈفرنٹلی ایبلڈ خواتین کی بحالی کیلئے بنیادی کردار ادا کریں گی۔ مدثر ریاض ملک نے کہاکہ اس قانون کی منظوری میں لاہور ہائیکورٹ نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ اس قانون کو سوفیصد قابل عمل بنائیں گے۔کمرشل عمارتوں میں ڈفرنٹلی ایبلڈ افراد کیلئے ریمپ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال مدثر ریاض ملک نے کہاکہ ڈفرنٹلی ایبلڈ افراد کی بحالی کیلئے آن لائن پورٹل تیار کی گئی ہے۔ اس ایپلیکیشن کا نام ہیش ٹیگ ان ایبلڈ ہوگا۔ اب اس پورٹل کے ذریعے پوری دنیا سے مخیر حضرات پنجاب میں ڈفرنٹلی ایبلڈ افراد کی بحالی کیلئے ڈونیٹ کر سکیں گے۔ مدثر ریاض ملک نے کہاکہ نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم کی محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کیلئے گراں قدر خدمات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔