جرم و سزاسٹیصحت

لاہوریوں کو ناقص غیر فلٹرشدہ پانی سپلائی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن

واٹر سیفٹی ٹیم کا ایبٹ روڈ پر واقع واٹر فلٹریشن پلانٹ پر چھاپہ،قوانین کی خلاف ورزی پر یونٹ بند

ناقص پانی کا استعمال ہیضہ، ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔ راجہ جہانگیر انورجعلساز اور ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

لاہور (خبرنگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہوریوں کو ناقص غیر فلٹرشدہ پانی سپلائی کرنے والوں کیخلاف آپریشن۔واٹر سیفٹی ٹیم نے ایبٹ روڈ پر واقع واٹر فلٹریشن پلانٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر یونٹ کو بند کر دیا۔پانی میں کولیفارم نامی بیکٹیریا کی موجودگی پائی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈ ی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ واٹر سیفٹی ٹیم نے ایبٹ روڈ پر واقع واٹر فلٹریشن پلانٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر یونٹ کو بند کر دیا۔پانی میں کولیفارم نامی بیکٹیریا کی موجودگی پائی گئی۔ڈی جی فوڈا تھارٹی نے بتایا کہ پانی کے تجزیاتی نمونے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے معیار کے مطابق نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔انتہائی لازم فلٹرز تبدیلی کا ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ فلٹر شدہ پانی میں بیکٹیریا کی موجودگی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ناقص پانی کا استعمال ہیضہ، ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔ راجہ جہانگیر انورنے واضح کیا کہ پانی، دودھ سمیت دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جعلساز اور ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button