جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی کی 25 افسران وجوانوں میں نقد انعام و تعریفی اسنادتقسیم

سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی

لاہور(خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پولیس افسران وجوان جرائم پیشہ افراد کے خلاف تگڑے ہو کر کام کریں،ہر قسم کی سپورٹ مہیا کی جائے گی۔ آپ سب میرے بازو ہیں،مجھے آپ پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے والے 25افسران و جوانوں میں نقدانعامات وتعریفی اسناد دیتے ہوئے کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران وجوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یومِ عاشورکو پُر امن بنانے کیلئے تمام افسران وجوانوں میں ٹیم ورک کے ذریعے کام کیا۔ سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ ایمان داری اور نیک نیتی سے کام کرنے والے جوانوں کی ہر سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔ انسپکٹر ابرار حیدر، انسپکٹر یاسر عباس، سب انسپکٹر انصر جاوید، سب انسپکٹر فہد علی، ٹی ایس آئی سید امیش علی، ہیڈ کانسٹیبل شہزاد حسین، کانسٹیبل محمد عمران، طاہرافضال، محمد عابد،عابد حسین، اصغر علی، اویس حبیب، صفدر حسین، عبدالحمید، محمد آصف، فرحان مسعود، محمد محسن صدیق، شعیب رضا، علی نذیر، محمد سلیم، ناظم خادم، ریحان نواز، کانسٹیبل رفاقت علی،ڈرائیور کانسٹیبلزمحمد طارق اور صابر علی انعامات وتعریفی اسناد لینے والوں میں شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button