جرم و سزاسٹی

محکمہ جنگلی حیات نے معدومی کے خطرہ سے دوچارنایاب اژدھا ریسکیو کرکے اسکے قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا

ناجائز شکار جنگلی پرندگان کی پاداش میں 34شکاریوں کے چالانات کرکے سوا تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا

لاہور (خبرنگار)
سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کیلئے پوری تندہی سے سر گرم عمل ہے محکمہ نے بارڈر بیلٹ ایریا نارووال سے معدومی کے خطرہ سے دوچار ایک15فٹ لمبا اور60کلو وزنی اژدھا ریسکیو کرکے اس کے قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا نیز جنگلی پرندگان کے ناجائز شکار کی پاداش میں 34غیر قانونی شکاریوں کے چالانات کرکے انہیں تین لاکھ چوبیس ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ تفصیل کیمطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع نارووال ارشد ناز کی سربراہی میںوائلڈ لائف سٹاف نارووال نے سرحدی علاقے بڑا بھائی سے ایک 15فٹ لمبا اور 60کلو وزنی اژدھا ریسکیو کرکے سُکھو چک جنگل میں اس کے قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا جس سے معدومی کے خطرہ سے دوچار نایاب نسل کایہ اژدھا وائلڈ لائف سٹاف نارووال کی کوششوں سے محفوظ بنا دیا گیا ۔نیز وائلڈ لائف سٹاف نارووال نے جنگلی طوطوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث ایک شکاری کو گرفتار کرکے اسے مبلغ سینتیس ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ اسیطرح چند دیگر کارروائیوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولنگر منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جنگلی طوطوں اور بٹیر کے تین شکاریوں کے چالان کئے ایک کو بارہ ہزار جرمانہ جبکہ دو پر قانونی کارروائی جاری ہے ۔ مزید برآں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع اٹک عمران چودھری نے ضلع اٹک میں گزشتہ ماہ 30غیر قانونی شکاریوں کے چالان کئے ، 28 کو دو لاکھ پچھتر ہزار روپے جرمانہ جبکہ دو مقدمات عدالت کو بھیج دئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button