سٹیسیاستصحت

پی آئی سی میں آنے والے ہر مریض کا محفوظ علاج ہماری پہلی ترجیح ہے ۔ پروفیسر جاوید اکرم

تمام مریض ہمارے لئے وی وی آئی پی ہیں وزیر صحت

لاہور (خبر نگار)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آنے والے ہرمریض کا محفوظ علاج ہماری پہلی ترجیح ہے اور ہر مریض ہمارے لئے وی وی آئی پی ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آنے والے ہر مریض کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔پی آئی سی صوبہ بھرمیں دل کا سب سے بڑاہسپتال ہے اور سب سے بڑے دل کے ہسپتال ہونے کی حیثیت سے یہاں آنے والے مریضو ں کو بہترین طبی سہولیات فراہم ہونے چاہئیں۔ا ن خیالات کااظہار انہوں نے آج پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین بورڈآف مینجمنٹ پی آئی سی ڈاکٹر فرقدعالمگیر،سی ای او پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسرڈاکٹراحمدنعمان،ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹرمحمد تحسین،پروفیسرڈاکٹرسائرہ،ڈاکٹرعمران ودیگر فیکلٹی ممبران موجودتھے۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر مزیدکہاکہ تین روزقبل جب پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیاگیاتو وہاں ایک آپریشن تھیٹرکے اوپرواش روم میں ڈرین پائپ سے پانی آرہاتھااور تمام آپریشن تھیٹرزمیں مریضوں کی سرجری بری طرح متاثرہورہی تھی۔جس پر فوری طورپرایکشن لیتے ہوئے تمام آپریشن تھیٹرزکوبندکروایاگیااورانفیکشن آڈٹ کا حکم دیاگیا۔دل کے مریضوں کی سرجری بہت حساس ہوتی ہے اس لئے یہاں آنے والے مریض کو صحت کی بجائے انفیکشن نہیں دے سکتے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تمام آپریشن تھیٹرزکا فوری طور پر سرکاری اور نجی سطح پر انفیکشن آڈٹ کروایاجارہاہے۔پوری دنیاکے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنانے کیلئے انفیکشن آڈٹ کروایاجاتاہے۔ انہیں پروٹوکولزکوفولوکرتے ہوئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تمام آپریشن تھیٹرزکا بھی انفیکشن آڈٹ کروایاجارہاہے۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر مزیدکہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آپریشن تھیٹرزکے انفیکشن آڈٹ کے حوالہ سے وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی کو آن بورڈلیاگیاہے۔فی الوقت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے 2آپریشن تھیٹرزکو انفیکشن آڈٹ کلئیرنس کے بعد سرجری کیلئے کھول دیاگیاہے اور 2آپریشن تھیٹرزکوپرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرندیم حفیظ بٹ سے بات کرنے کے بعد جناح ہسپتال میں فعال کردئیے گئے ہیں۔جب تک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آپریشن تھیٹرزبارے انفیکشن آڈٹ کی کلیئرنس رپورٹ منفی نہیں آتی ہم آپریشن تھیٹرزکو نہیں کھولیں گے۔اس سے قبل ا نفیکشن کی وجہ سے پی کے ایل کے آپریشن تھیٹرزکودوباربندکیاجاچکاہے۔
چیئرمین بورڈآف مینجمنٹ پی آئی سی ڈاکٹرفرقدعالمگیرنے اس موقع پر کہاکہ گزشتہ دنوں میں ہونے والی بارشوں نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سرجری کے عمل میں کافی رکاوٹ ڈالی جس کے باعث پریشانی کا سامناکرناپڑا۔انفیکشن آڈٹ رپورٹ کے منفی آنے کے فورابعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تمام آپریشن تھیٹرزکو مکمل فنکشنل کردیاجائے گا۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ آپریشن تھیٹرزمیں سیوریج کے پانی کے ساتھ جراثیم آرہے تھے جس کے باعث سرجری کا عمل عارضی طورپر روکناپڑا۔انفیکشن کو روکنے کیلئے کسی سائنس نہیں بلکہ احساس اور عقل کی ضرورت ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کارڈیک سرجری کی ٹیم نے جناح ہسپتال کے آپریشن تھیٹرزکودورہ کرکے فعال بنادیاہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سیوریج کے پینے کا لیک ہونا کنسٹرکشن فالٹ ہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کسی مریض کی زندگی کو ہم داؤ پرنہیں لگاسکتے جس کی وجہ سے2 آپریشن تھیٹرز کے علاوہ باقی تمام کو فی الحال بندکرناپڑا۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سرجری کی لسٹ میں میرٹ کو سوفیصدیقینی بنایاجارہاہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پورے صوبہ میں سیٹلائٹ فلٹرکلینکس کھول رہے ہیں اور ڈاکٹرزپی آئی سی میں آپریشن تھیٹرزکے فعال ہونے کے بعد اوورٹائم لگاکرمریضوں کی سرجریزکریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button