تعلیمسٹیسیاست

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نادرا کے اشتراک سے نا معلوم لاشوں کی شناخت کیلئےآن لائن سوفٹ ویئرکی سہولت کو میو ہسپتال میں سب سے زیادہ استعمال کیا جا سکے گا

اس سسٹم کو پنجاب بھر کے ہر ٹیچنگ، ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں انسٹال کیا جائے گا

ادارے اچھی روایات سے بنتے ہیں نادرا کا مقام اور معیار دنیا میں مانا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور(خبر نگار)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نادرا کے اشتراک سے نا معلوم لاشوں کی شناخت کیلئے آن لائن سوفٹ ویئر، آرکائیو اور بوائز ہاسٹل میں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، فیکلٹی ممبران، ڈی جی نادرا سہیل جہانگیر، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وقاص، ڈپٹی ڈائریکٹر ہز ڈو خالد شریف، ڈاکٹر سلمان کاظمی و دیگر افسران موجود تھے۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نادرا کے اشتراک سے نا معلوم لاشوں کی شناخت کیلئے آن لائن سوفٹ ویئرکی اس سہولت کو میو ہسپتال میں سب سے زیادہ استعمال کیا جا سکے گا۔اس سسٹم کو پنجاب بھر کے ہر ٹیچنگ، ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں انسٹال کیا جائے گا اور نا معلوم ڈیڈ باڈیز کا میکنزم بنایا جائے گا۔ ڈاکٹرجاوید اکرم نے کہاکہ ادارے اچھی روایات سے بنتے ہیں نادرا کا مقام اور معیار دنیا میں مانا جائے گا۔بعدازاں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاوید اکرم نے واٹر پیوریفیکشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔پلانٹ سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر تربیت ڈاکٹرز کو صاف پانی مہیا ہو سکے گا۔ ہاسٹل میں مقیم 500 سے زائد ڈاکٹرز اس پلانٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے نادرا اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے سافٹ ویئر کے اجرا پر ڈاکٹر سلمان کاظمی کو شاباش دی۔ ڈائریکٹرجنرل نادرا سہیل جہانگیرنے کہاکہ ہم پنجاب حکومت کے شکرگزار ہیں جس نے عوام کی بھلائی کا سوچا۔ ڈائریکٹرجنرل نادرانے کہاکہ ون ٹو ون میچنگ کی سہولت سے بہت ساری آسانیاں پیدا ہو سکیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button