جرم و سزاسٹی

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات و کمرشلائزیشن کے خلاف آپریشن۔

علامہ اقبال ٹاﺅن ، ملتان روڈ، بند روڈاور سبزہ زار میں متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار و سربمہر۔

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پرایل ڈ ی اے ٹیموں نے غیر قانونی تعمیرات و کمرشلایزیشن کے خلاف آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد املاک کو مسمار و سربمہر کر دیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے جہانزیب بلاک،نیلم بلاک ،علامہ اقبال ٹاﺅن، ملتان روڈ، بند روڈاور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاو¿ن پلاننگ ٹو اسد زمان ڈوگر نے کی۔ایل ڈی اے عملے نے آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر27 جہانزیب بلاک پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔پلاٹ نمبر387 جہانزیب بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن پر قوانین کی خلاف ورزی پر بنائی گئی املاک کو جزوی طور پر مسمار کر دیا گیا۔پلاٹ نمبر689 نیلم بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن کو جزوی طور پر مسمار کردیاگیا۔یتیم خانہ اور بند روڈ پر غیرقانونی تعمیرات پر املاک کو جزوی طور پر مسمار کیا گیا۔مین بلیوارڈ سبزہ زار میں غیر قانونی طور پر قائم ورکشاپ بھی جزوی طور پر مسمار کر دیا گیا۔پلاٹ نمبر 11 ڈی مرغزار کالونی کو جزوی طور پر مسمار ، غیر قانونی طور پر قائم شیڈ بھی مسمارکر دیئے۔سبزہ زار میں قائم ڈیلائٹ مارکی، بلیسنگ شادی ہال، آبرو مارکیٹ اور شاہ فرید میرج ہال کو سیل کر دیا گیا۔مسمار کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز دیئے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button