سٹی

مزارحضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش مرجع خلائق کا مرکز ہے.محمد علی رندھاوا

لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ مزارحضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش مرجع خلائق کا مرکز ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ 4۔17 کنال مزید اراضی کو شامل کرکے داتا دربار کی توسیع کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور مجاورین داتا دربار کے توسیعی منصوبے میں اپنا اپنا کردار ادا کرینگے۔ مجاورین کی منشا کے مطابق انکو متبادل جگہ اوقاف یا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مہیا کی جائیگی۔ کمشنر لاہور نے اے ڈی سی آر، مجاورین اور ایڈمنسٹریٹر داتا دربار پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمشنر لاہور نے کمیٹی کو دو دنوں میں متبادل جگہ کے حوالے سے پلاننگ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش دربار کی توسیع متبرک و مقدس کام ہے۔ سب کا اتفاق ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت داتا دربار توسیع منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، اے ڈی سی آر لاہور عدنان رشید، اے سی آر اظہارالحق باجوہ، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شاہد ورک اور داتا دربار کے مجاورین نے شرکت کی۔٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button