سٹیصحت

ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں۔۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا دال بزار قصور میں واقع کریم یونٹ پر چھاپہ، 120 کلو ممنوعہ اجزاء تلف

ملاوٹی اور غیرمعیاری اشیاء خورونوش فروخت کرنیوالوں کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔راجہ جہانگیر انور

لاہور (خبرنگار)ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں۔۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دال بازار قصور میں واقع کریم سپائسز یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے 120 کلو ممنوعہ اجزاء تلف کر دیے گئے۔160 کلو ہلدی، 75 کلو سرخ مرچ اورممنوعہ رنگ ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دال بازار قصور میں واقع کریم سپائسز یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے 120 کلو ممنوعہ اجزاء تلف کر دیے گئے۔160 کلو ہلدی، 75 کلو سرخ مرچ اورممنوعہ رنگ ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ڈی جی فوڈا تھارٹی نے بتایا کہ مرچوں میں ممنوعہ رنگ، چوکر اور چاول کے آٹے کی ملاوٹ پائی گئی۔ یونٹ میں مکھیوں اور کاکروچز کی بھرمار ہونے پر 160 کلو ہلدی، 75 کلو مرچیں، ممنوعہ رنگ ضبط کر لیے گئے۔ راجہ جہانگیر انور کا مزید کہنا تھا کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چوکر کی ملاوٹ سے تیار ہلدی کو دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ صوبہ بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس انتہائی لازم ہے۔ ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال معدہ اور انتڑیوں کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ استعمال سے قبل لیبل ضرور پڑھیں۔کھلے مصالحوں کا استعمال ہرگز مت کریں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر نے واضح کیا کہ ملاوٹی اور غیرمعیاری اشیاء خورونوش فروخت کرنیوالوں کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button