سٹیسیاستصحت

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پنجاب کی دو مزید سرکاری ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی پری کوالیفیکیشن کر دی۔ڈاکٹر جمال ناصر وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر

پنجاب میں عالمی ادارے کی پری کوالیفائیڈ سرکاری ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔ ڈاکٹر جمال ناصر

پنجاب کی سرکاری لیبارٹریوں کی سرٹیفیکیشن ان پر ڈبلیو ایچ او کےاعتماد کی مظہر اور پور قوم کے لئے باعث اعزاز ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر

لاہور (خبر نگار)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پنجاب کی دو مزید سرکاری ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی پری کوالیفیکیشن کر دی۔ یہ لیبارٹریاں لاہور اور ملتان میں واقع ہیں۔ اس طرح
پنجاب میں عالمی ادارے کی پری کوالیفائیڈ سرکاری ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔ ڈبلیو ایچ او کی پری کوالیفائیڈ لیبارٹریوں میں شامل پاکستان کی لیبارٹریوں کی تعداد دنیا کے دوسرے تمام ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب کی یہ لیبارٹریاں ادویات کی کوالٹی برقرار رکھنے کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ پنجاب کی ان سرکاری لیبارٹریوں کی سرٹیفیکیشن ان پر ڈبلیو ایچ او کےاعتماد کی مظہر اور پور قوم کے لئے باعث اعزاز ہے۔ یہ لیبارٹریاں ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور میں واقع ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا وفد جلد ہی اس مقصد کے لئے بہاولپور میں واقع ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی فائنل انسپکشن بھی کرے گا۔پنجاب میں عالمی ادارے کی سرٹیفائیڈ لیبارٹریاں غیر معیاری اور غیر محفوظ ادویات کی روک تھام کرتی ہیں۔

وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کی زیر صدارت صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ محمد اقبال ، ڈائریکٹر جنرل ڈرگز کنٹرول محمد سہیل اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ادویات سازی کے ماہرین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے ہدایت کی کہ پنجاب میں کام کرنے والی فارماسیوٹیکل کمپنیاں دوائیاں بنانے کے لئے بین الاقوامی معیار کی پابندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کا بنیادی مقصد مریضوں کی جان بچانا ہے۔ کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ی جا سکتی۔
معیاری دوائیں نہ بنانے والی کمپنیوں کے معاملے میں زیرو ٹالرنس سے کام لیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔تمام کیسز کی سماعت میرٹ پر کی جا رہی ہے۔معیاری ادویات کی دستیابی پنجاب کے عوام کا بنیادی حق ہے، اسے یقینی بنانے کے لئے ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button