تعلیمسٹی

لاء کے زیر اہتمام’ ’ نو عمروں کے لئے نظام انصاف کے قانون 2018 ‘‘کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ منعقد

نابالغ ملزم دوران جسمانی ریمانڈ پولیس سٹیشن میں نہیں رکھا جائے گا۔ سرمد علی

لاہور (خبرنگار)لیگل اوئیر نیس واچ کے زیر اہتمام ’’ نو عمروں کے لئے نظام انصاف کے قانون 2018 ‘‘کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈووکیٹ سرمد علی ، سائرہ احمد ، سمیت سیدہ زہرشاہ چائلڈ پروٹیکشن انچارج سندھ پولیس ، سیدہ غلام فضہ شاہ سندھ پولیس ، ایڈووکیٹ کنول خلیل ، ایڈوکیٹ امن راو ، ایڈووکیٹ نور ملک ، ایڈووکیٹ سوہا ، ایڈووکیٹ پرسکلا ، مفرح طارق، نوشین اعجاز ، خدیجہ لیاقت علی ، شہریار بشیر ، زیرک چیمہ ، حرا نعیم ، سعدیہ ، کلثوم فاطمہ،فضہ ،سمیت دیگر نے شرکت کی دوروزہ ورکشاپ میں بتایا گیا کہ نابالغ ملزم دوران جسمانی ریمانڈ پولیس سٹیشن میں نہیں رکھا جائے گا جبکہ نابالغ ملز م کی گرفتار کے بعد اس کے ورثاکو مطلع کرنا قانونی تقاضہ ہے علاوہ ازیں کسی بھی نابالغ ملزم کو کسی بھی وقت ہتھکڑی یا بیڑی نہیں پہنائی جاسکتی ۔زیر حراست نابالغ ملزم جسمانی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا ۔18سال سے کم عمر ملزم دوران پولیس ریمانڈ یا سزا مفت قانونی امداداور علاج معالجے کا حق دار ہوگا ۔قابل ضمانت جرم میں نابالغ ملزم کو ضمانت یا بغیر ضمانت رہائ کا قانونی حق دیا گیا ہے ۔ کسی بھی نابالغ ملزم کو کسی صورت سزائے موت نہیں دی جاسکتی جبکہ 6ماہ تک جوڈیشل حوالات میں موجود نابالغ ملزم قانونی طور پر ضمانت کا مستحق ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button