بہاولپور میں سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس کا بھی دورہ کیا، کھلاڑیوں نے ٹیبل ٹینس، تائی کوانڈو، کراٹے اور جمناسٹک کاشاندار مظاہرہ کیا. سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کے انٹر ڈویژن مقابلے کرائیں گے،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل
لاہور (خبر نگار) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے گزشتہ روز بہاولپور کا دورہ کیا اور ڈرنگ سٹیڈیم، سوئمنگ پول، جمنیزیم ہال و ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا، بہاولپور ڈویژن کے سپورٹس افسران، کوچز کے اہم اجلاس کی صدارت کی، کمشنر بہاولپور احتشام انور، ڈی سی ظہیر انور جپہ سے بھی ملاقا ت کی جس میں ڈویژن میں سپورٹس منصوبوں اور سپورٹس کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے جمنازیم ہال میں سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس کا بھی معائنہ کیا اور کھلاڑیوں کی تر بیت دیکھی، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اپنے دورہ بہاولپور کے دوران ڈرنگ سٹیڈیم میں ٹارٹن اتھلیٹک ٹریک اور کرکٹ پویلین کے ترقیاتی منصبوبوں کو معائنہ کیا، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت بروقت مکمل کیا جائے اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے ڈرنگ سٹیڈیم میں پودا بھی لگایا،ای لائبریری کے معائنے کے دوران ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور عملے کو ہدایت کہ طلبہ وطالبات کو پرسکون ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، ڈپٹی کمشنر آفس میں سپورٹس افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرلسپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کوچزگراؤنڈز کو آباد کریں اور زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو گراؤنڈز میں لائیں، نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سپورٹس کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کرائے جائیں، اجلاس میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسررحیم یار خان محمد اشفاق، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بہاولنگر عظمی بشیر، تحصیل سپورٹس افسران ودیگر شریک تھے،
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے جمنازیم ہال میں سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر کھلاڑیوں نے ٹیبل ٹینس، تائی کوانڈو، کراٹے اور جمناسٹک کاشاندار مظاہرہ کیا، کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس بہت کامیاب رہے ہیں، سمر کیمپس سے سامنے آنے والے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے،اس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو دوبارہ تربیت دیں گے اور ان کے انٹر ڈویژن مقابلے بھی کرائیں گے۔