پاکستانسٹی

ترقی و کامیابی کا راز تعلیم میں پنہاں ہے۔ ڈاکٹر شاہد منیر

نالج بیس اکانومی وطن کو موجودہ معاشی بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر شاہد منیر

قائداعظم کے بعد ہم مجموعی طور پر قول و فعل کے تضاد کا شکار ہوگئے ۔حکومتوں کو تعلیم کے لیے بجٹ چار فی صد کرنا ہو گا ۔ہمیں کردار سازی کے لیے سیرت رسول ؐ کو اپنا نا ہوگا ۔ ڈاکٹر شاہد منیر

پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام یو م آزادی کی مناسبت سے ارفع کریم ٹاور میں” قومی ترقی میںگورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر حسن میر شاہ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ تعلیم سیاسی قیادت کی پہلی ترجیح کبھی نہیں رہی، اس لیے ہمارے تعلیمی ادارے بہترین رجالِ کار، اعلیٰ پائے کے محقق اور سائنسدان پیداکرنے کے بجائے ملازمتوں کے متلاشی ڈگری ہولڈرز پیدا کرنے لگے ہوئے ہیں۔ تعلیم محض ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم سوچنے کے نئے طریقے سیکھنے اور کرۂ ارض کے انسانوں کے مسائل کے حل کی مہارت سیکھنے کا آرٹ ہے۔ دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو بہترین علمی ماحول فراہم کرکے اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل کر سوچنے کے مواقع دینے کے علاوہ انہیں ایک فرد کے طور پر تنقیدی سوچ میں مشغول رہنا سکھایا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی اسکی خودمختار ی پرآنچ آنی چاہیے بے جا قسم کی حکومتی مداخلت آزادانہ علمی وتحقیقی ماحول کو متاثر کرتی ہے ۔ سیمینار میں لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، یونیورسٹی آف لاہور اور منہاج یونیورسٹی سے طلبہ وطالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ معروف سنگر اسد قریشی اور طبیہ مقصود نے ملی نغموں کے ذریعے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا ،آخر میں مہمانان کو اعزازی شیلڈ زپیش کی گئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button