جرم و سزاسٹی

سی آئی اے پولیس گوجرانوالہ کی اہم کاروائی، ٹول پلازہ وین کو لوٹنے اور تین ملازمین کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم اور سی آئی اے ٹیم کی کامیاب کاروائی پر شاباش۔

ملزمان سے تفتیش جاری، قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔ سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم

لاہور(خبرنگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے گوجرانوالہ میں ٹول پلازہ وین کو لوٹنے اور تین ملازمین کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے پر سی پی او محمد ایاز سلیم اور سی آئی اے ٹیم کو شاباش دی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ٹیم نے فیس ٹریس ایپ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا،ہائی پروفائل کیس کو کامیابی سے ٹریس کرنے والی پولیس ٹیم ستائش کی مستحق ہے۔
کیپیٹل پولیس آفیسر گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 02 مئی کو ملزمان ٹول پلازہ کی کیش وین سے 63 لاکھ 51ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے،دوران واردات ملزمان نے فائرنگ کرکے وین میں موجود تین ملازمین کو قتل کیا تھا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تاہم ملزمان پولیس سے بچنے کے لیے بار بار لوکیشن تبدیل کرتے رہے۔سی پی او گوجرانوالہ نے مزیدکہاکہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر سائنٹیفک انداز میں کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ محمد ایاز سلیم نے کہا کہ ملزمان کے قبضہ سے 13 لاکھ روپے نقدی اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ، دوران تفتیش ملزمان کا قتل و ڈکیتی کی درجنوں ورادتوں کا انکشاف، ملزمان پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کرتے تھے۔ سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے مزیدکہا کہ ملزمان سے تفتیش جاری، قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button