کوئین میری کالج میں 76ویں جشن آزادی کے حوالے سے دو روزہ تقریبات
لاہور (خبرنگار)گورنمنٹ کوئین میری گریجویٹ کالج لاہور میں 76واں جشن آزادی کے حوالے سے دو روزہ تقریبا ت کا انعقاد کیا گیا۔ 13ا گست کو شعبہ اردوکی جا نب سے تقر یر ی مقا بلہ جا اور مضمو ن نو یسی،شعبہ سپو ر ٹس کی جا نب سے آزادی با سکٹ بال ٹور نا منٹ، فا ئن آ رٹس کی طر ف سے پینٹنگ مقا بلہ اورشعبہ ما س کا م کی جا نب سے تصو یری مقا بلہ کا انعقا د کیا گیااور شعبہ سیا سیا ت نے ساری تقریبا ت کی میز بانی کی۔تقر یب کے دوسرے روز تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قران پاک اور نعتِ رسولِ مقبولﷺ اور کالج پر نسپل پروفیسر ڈاکٹر ثمرہ عمران صاحبہ نے پر چم کشائی سے کیا۔ تقریب میں پرنسپل، سکیشن ہیڈز اور دیگر اساتذہ کرام نے ملک کے روشن مستقبل کی علامت کے طور پر دئیے جلائے۔ اور جو نیئر سکول، سینئیر سکول اور کالج کی طالبات نے ملی نغمے، تقاریر پیش کرنے کے ساتھ مختلف مقابلوں میں حصہ کیا جس میں مضمون نویسی، فوٹو گرافی، تقریری اور کوئز مقابلے شامل ہیں۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوے کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ثمرہ عمران نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور یوم آزادی قومی یکجہتی اور اتحاد کو فروغ دینے کا دن ہے۔ اُنہوں نے 14اگست 1947کے دن کی اہمیت واضح کی اور حُب الوطنی کے جذبے کو پیدا کرنے پر زور دیا۔
طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے اُن میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے شعبہ اسلا میا ت کی استاد مس عا صمہ نے دعا کی۔ بعدازاں محترمہ پر نسپل صا حبہ اوردیگر سینئیر سٹا ف ممبران نے کالج میں پو دا لگایا۔اس تقریب میں تمام ہیڈز، اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔کیمپس کو برقی قمقموں اور جھنڈوں سے سجایا گیا نیز ملی نغمے بھی پیش کیے گئ