سٹیسیاستصحت

سی پی ایس پی میں 76ویں یوم آزادی کی تقریب منعقد، قومی پرچم لہرایا گیا

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم ، پروفیسر خالد مسعود گوندل ، پروفیسر محمود ایاز ، پروفیسر ابرار اشرف ، پروفیسر عامر زمان سمیت دیگر کی شرکت

لاہور (خبرنگار)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان میں جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر صدر سی پی ایس پی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ڈائریکٹر جنرل نیشنل ریزیڈنسی پروگرام پروفیسر محمود ایاز، ڈائریکٹر جنرل میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر عامر زمان خان، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر بلقیس شبیر ،پرو وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر کامران خالد، کنٹرولر ایگزامینیشن ابراراشرف، پروفیسر ظہیر اشرف، پروفیسر طیب کونسلر اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی سینئر قیادت ، فیکلٹی، طلباء اور عملہ نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور پریزیڈنٹ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملکی سلامتی، یکجہتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔ بعد ازاں پاکستان کی 76ویں سالگرہ کی مناسبت سے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور پروفیسر خالد مسعود گوندل نے تقریب کے شرکاء کے ساتھ کیک کاٹا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور پریزیڈنٹ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ویڈیو لنک کے ذریعے باقی سنٹر کے نمائندگان سے بھی خطاب کیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں بہترین تقریب کے انعقاد پر پریزیڈنٹ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اب پاکستان کو سنوارنے کا وقت ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق مریضوں کی خدمت کریں گے۔ وطن عزیز اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ اللہ پاک پاکستان کی سالمیت کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ 14 اگست کا دن پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کے عزم کا دن ہے۔ صدر پاکستان کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے اس موقع پر کہا کہ آج سی پی ایس پی میں پرچم کشائی کی تقریب میں تمام شرکاء نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مضبوطی سے کھڑے رہنے اور کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اب پاکستان کو سنوارنے کا وقت ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق مریضوں کی خدمت کریں گے۔ وطن عزیز اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ اللہ پاک پاکستان کی سالمیت کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ 14 اگست کا دن پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کے عزم کا دن ہے۔ صدر پاکستان کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے اس موقع پر کہا کہ آج سی پی ایس پی میں پرچم کشائی کی تقریب میں تمام شرکاء نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مضبوطی سے کھڑے رہنے اور کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ہر شہری کے ملک کی ترقی کے لیے انتھک محنت کے بغیر ہم علامہ اقبال کا خواب پورا نہیں کر سکتے۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان میں جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں آمد پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button