سٹیسیاست

پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کاثمر ہے

ملک کی ترقی سلامتی اور خوشحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنیگے۔

یوم آزادی موقع پر ریاستی اورانفرادی سطح پر اسلام کے نفاذ کو یقینی بنانے کا عہد کر نا ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کا یوم آزادی کے موقع پر سنٹرل جیل لاہور میں تقریب سے خطاب

لاہور (خبر نگار) سرپر ست الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں قربیوں کا ثمر اور عطیہ خدا وندی ہے۔ آزادی بہت بڑی نعمت اور اللہ تعالی کاْ خاص انعام ہے۔پاکستان کا وجود دنیا میں خاص مقصد رب جلیل کے دین کی سربلندی کیلئے ہوا ہے۔ یوم آزادی کی اہمیت کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔پاکستان کلمہ طیبہ کے نظریہ پر معرض وجودمیں آیا ہے۔بطورمسلمان ہمیں غوروفکر کرنی چاہیے اوراسکی کی حفاظت کرنے کیلئے اپنا کرداراداکرنا ہوگا۔ آج کے دن ہر پاکستان کو عہد کرنا ہوگا کہ ملک کی ترقی سلامتی اور خوشحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنیگے۔یوم آزادی موقع پر ریاستی اورانفرادی سطح پر اسلام کے نفاذ کو یقینی بنانے کا عہد کر نا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سنڑل جیل لاہور میں قیدیوں کے لیے پروقار تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں ذکر اللہ مجاہد نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قیدیوں کی ہیلتھ سکریننگ کی گئی اور ان میں ہائی جینک کٹس بھی کیں۔اس موقع پر جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے ساتھ ملکر یوم آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا۔ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ جیل میں موجود قیدی اپنے گناہوں کی سچی توبہ اللہ کے حضور کریں اور آئندہ کی زندگی اللہ کی بندگی میں گزارنے کا عہد کریں۔ اگر آزادی کی اہمیت جاننی ہے تو مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے پوچھو، روہنگیا، بھارت میں مسلمانوں اور اس سنٹرجیل میں موجود قیدیوں سے زیادہ کون سمجھ سکتا ہے۔

افسوس کی باتہے کہ جن مقاصد کے لئے لاکھوں قربانیاں دیکر آزادی حاصل کی گئی وہ پورے نہ ہوسکے۔پاکستان اللہ پاک کی نعمت ہے اس کی صحیح معنوں میں قدر کی جانی چاہئے۔آزادی کی اہمیت مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں سے پوچھنا چاہئے۔اس ملک کو بنانے کاْ مقصد نظام مصطفی کا نفاذ تھا آج بھی ملک میں سودی نظام رائج ہے جس کی وجہ سے پورا ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے۔ اگر ملک کو مشکلوں سے نکالنا ہے تو اسلامی نظام نافذ کرنا ہوگاتاکہ قیام پاکستان کے مقاصد پورے ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button