پاکستانسیاست

قوم میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی سکت نہیں۔ سراج الحق

لاہور(خبر نگار)
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی سکت نہیں۔ مرکزی و صوبائی نگران حکومتیں سیکیورٹی کی بگڑتی صورت حال اور مہنگائی پر قابو پائیں تاکہ عوام کے لیے جینا آسان ہو۔ سابقہ حکومت سے معیشت بہتر نہیں ہوئی، اسمبلیوں نے بھی عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی قانون نہیں بنایا۔ قومی خزانہ ہیوی ویٹ کابینہ، پروٹوکول، مراعات پر پانی کی طرح بہایا گیا، مجموعی طور پر گزشتہ پانچ برس قوم کے لیے ملکی تاریخ کا تلخ ترین تجربہ تھا۔ دو سابق وزرائے اعظم کے دور میں جو تباہی آئی، عوام کو اس کے نتائج عشروں تک برداشت کرنا پڑیں گے۔ بہتری کا واحد راستہ اسلامی نظام ہے، 75برس کے تجربات سے ثابت ہو گیاکہ نام نہاد جمہوری حکومتوں اور مار شل لاز مسائل کا حل نہیں، قوم ووٹ کا درست استعمال کرے، ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کو مزید مواقع فراہم کرنا آئندہ نسلوں کو استعمار کی غلامی میں دینے کے مترادف ہے۔ عوام کے پاس جماعت اسلامی کی صورت میں بہترین آپشن ہے۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر سب سے پہلا وار سودی نظام معیشت پر کرے گی، عدالتوں میں قرآن کا نظام لائیں گے، ملک کے بے پناہ وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔ وہ ثمر باغ دیر پائن میں جماعت اسلامی کے اراکین اور ورکرز کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
امیر جماعت نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے ایک اور واقعہ پر شدید غم و غصہ اور دکھ کا اظہار کیا اور اس بہیمانہ اقدام کی پرزور مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی کی وجہ سے ہو رہا ہے جو امت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی میں ناکام رہے۔ عوامی مطالبات کے باوجود پاکستان سمیت کسی اسلامی ملک نے سویڈن کا سفارتی بائیکاٹ نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ شعائر اسلام کی توہین یورپ کا کلچر بن چکا ہے اسے روکنا ہو گا۔ امت کا پیمانہ صبر لبریز ہو چکا ہے، اسلامو فوبیا جاری رہا تو دنیا کا امن شدید متاثر ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ شعائر اسلام کی توہین یورپ کا کلچر بن چکا ہے اسے روکنا ہو گا۔ امت کا پیمانہ صبر لبریز ہو چکا ہے، اسلامو فوبیا جاری رہا تو دنیا کا امن شدید متاثر ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ او آئی سی، اقوام متحدہ توہین مذاہب کے خلاف قانون سازی کرے۔
سراج الحق نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا دلاور حسین سعیدی کی جیل میں شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی بنگلہ دیش، شہید کے اہل خانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا ہے ملک کو احتساب اور انصاف کے بے لاگ نظام کی ضرورت ہے، قانون کی بالادستی، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ کی تشکیل کے لیے قوم جماعت اسلامی سے تعاون کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button