جرم و سزاسٹیسیاست

 چیف سیکرٹری کا تجاوزات، سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا حکم

 شہروں کی طرز پر دیہی آبادی کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ‘اب گاوں چمکیں گے’ ایک انقلابی پروگرام ہے۔ زاہد اختر زمان

لاہور (خبر نگار)
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تما م ڈپٹی کمشنرز کو صوبہ میں تجاوزات اور سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تما م اضلاع میں تجاوزات اورسرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ڈی سی آفس کی رجسٹریشن برانچ میں محنتی اور فرض شناس عملہ تعینات کیا جائے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ شہروں کی طرز پر دیہی آبادی کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ‘اب گاوں چمکیں گے’ ایک انقلابی پروگرام ہے۔  انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اس پروگرام پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں۔
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ‘اب گاوں چمکیں گے’  پروگرام کے تحت ہر گاوں میں صفائی ستھرائی، پیدائش، اموات و دیگر سرٹیفیکیٹ کا آسان اجراء یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی منیجمنٹ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی ٹی بی محکمہ بلدیات کے عملہ کو تربیت فراہم کریگا۔
اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری قانون اور متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button