سٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور/ 2017ء سے قبل کے پولیس شہدا کے ورثا کو پلاٹس کی فراہمی کا سلسلہ جاری

آئی جی پنجاب نے لودھراں کی 15، سرگودھا کی 08، لیہ کی 07 اور گجرات کی 02 فیملیز میں پلاٹس کے ملکیتی کاغذات تقسیم کیے۔

لاہور (خبرنگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے 2017 ؁ء سے قبل کے شہداء پولیس کے ورثاء کو پلاٹس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں سرگودھا، لودھراں، لیہ، گجرات پولیس کے مزید 32 شہدا کے لواحقین کو پلاٹس فراہم کر دیئے گئے ہیں، سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لودھراں کی 15، سرگودھا کی 08، لیہ کی 07، گجرات کی 02 فیملیز میں پلاٹس کے ملکیتی کاغذات تقسیم کیے ہیں۔ گذشتہ دنوں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 04 شہدا کی فیملیز کو پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دیے تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ نیک افراد کے تعاون سے 2017 سے قبل کے 100 سے زائد شہدا کی فیملیز کیلئے پلاٹس کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ پنجاب پولیس انڈوومنٹ فنڈ سے شہدا کے ورثا کو ان پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے مالی معاونت بھی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس شہدا کے لواحقین کیلئے پلاٹس کی فراہمی یقینی بنانے والے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کیلئے پلاٹس کی فراہمی یقینی بنانے والے فیلڈ افسران لائق تحسین ہیں، آئی جی پنجاب نے شہدا فیملیز کے پلاٹوں کی فراہمی میں تعاون پر نجی اسٹیٹ ڈویلپرز کا شکریہ بھی ادا کیا، پلاٹس کے ملکیتی کاغذات حاصل کرنے والے 32 شہدا کے ورثا نے ذاتی چھت فراہم کرنے پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، آر پی او ڈی جی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان، آر پی او ملتان کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری، آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل کی تقریب میں شرکت جبکہ سرگودھا، گجرات، لودھراں اور لیہ کے ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button