جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سیالکوٹ میں ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار شہزاد احمد چیمہ کو خراج تحسین

اے ایس آئی شہزاد چیمہ نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرکے فرض شناسی کی اعلی ترین مثال قائم کی، آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس اے ایس آئی شہزاد چیمہ جیسے 1600 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا واقعہ کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور (خبرنگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سیالکوٹ میں ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار شہزاد احمد چیمہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اے ایس آئی شہزاد چیمہ نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرکے فرض شناسی کی اعلی ترین مثال قائم کی، محکمہ فرض کی راہ میں جان قربان کرنے پر اپنے بہادر فرزند کو کبھی فراموش نہیں کرے گا، شہید کی فیملی کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اے ایس آئی شہزاد چیمہ جیسے 1600 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ سی آئی اے سیالکوٹ میں تعینات تھے، اے ایس آئی شہزاد نے متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم لیاقت عرف چھوٹو کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کی زد میں آ کر اے ایس آئی شہزاد شدید زخمی ہو گئے، اے ایس آئی شہزاد کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button