سٹیسیاستکاروبار

ایس ایم تنویر کا تحقیقاتی ادارے سنٹر فار ایکسی لینس ان مالیوکیولر بیالوجی کا دورہ،ادارے کی لیب کے مختلف شعبوں میں تحقیقاتی عمل کا مشاہدہ کیا

اچھے نتائج کے حصول کے لئے اپنے سائنسدانوں کو اہمیت دینا ہو گی، صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر

لاہور (خبرنگار)صوبائی وزیر زراعت و صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے تحقیقاتی ادارے سنٹر فار ایکسی لینس ان مالیوکیولر بیالوجی کا دورہ کیا اور ادارے کی لیب کے مختلف شعبوں میں تحقیقاتی عمل کا مشاہدہ کیا۔ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معاذ الرحمن نے ادارے کارکردگی اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے تفیصلی بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ادارہ جدید آلات اور جدید علوم سے آراستہ ہے لیکن وسائل کی کمی کاشکار ہے۔ادارے میں فارن کوالیفائیڈ سائنسدان موجود ہیں جنہیں سپورٹ کی ضرورت ہے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ادارے کی کپاس کی تیار کردہ 8 اقسام منظور ہو چکی ہیں۔
صوبائی وزیر زراعت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھے نتائج کے حصول کے لئے اپنے سائنسدانوں کو اہمیت دینا ہو گی اور تحقیقی کام کو آگے بڑھانے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر سے بھی اشتراک کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے زراعت کے ذریعے معاشی بہتری کا پلان بنایا ہے۔ جدید زراعت کے فروغ اور زرعی تحقیق کے نتائج کاشتکاروں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حال ہی میں پنجاب ایگری کلچر ریسرچ بورڈ کے 90 کروڑ روپے مالیت کے 40 تحقیقی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے تحقیق کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی، ڈپٹی مینجنگ ڈائیرکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن اور ادارے کے سائنسدانوں نے بریفنگ اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button