سٹیسیاست

وزارت عظمیٰ کے منصب سے سبکدوش ہونے کے بعد شہباز شریف لاہور پہنچ گئے

ماڈل ٹاؤن پہنچنے پر شہباز شریف کو خوشگوار سرپرائز ملا

لاہور (خبرنگار)وزارت عظمیٰ کے منصب سے سبکدوش ہونے کے بعد شہباز شریف لاہور پہنچ گئےلاہور ماڈل ٹاؤن پہنچنے پر شہباز شریف کو خوشگوار سرپرائز ملا . سابق وزیر اعظم کے ماڈل ٹاؤن پہنچنے پر شہباز شریف کے نواسے اور نواسی نے پرتپاک انداز میں استقبال کرکے نانا کو سرپرائز دیا ۔جشن آزادی کی مناسبت سے دونوں بچوں نے پاکستانی پرچم کے رنگوں والے کپڑے پہنے ہوئے تھے جس پر شہباز شریف نے دونوں بچوں کو یوم آزادی کی مبارک بھی دی ۔دونوں بچوں نے شہباز شریف کو پھول پیش کئے اور انہیں ویلکم بیک کہا ۔شہباز شریف نے خوشی سے بچوں کو سینے سے لگایا اور پھول پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button