پاکستانسٹیسیاست

شمالی وزیرستان میں دھماکے اور پنڈی بھٹیاں مسافر بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور افسوس ہوا ہے، خالد مسعود سندھو

لاہور (خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے شمالی وزیرستان کے علاقہ وادی شوال میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔پوری قوم دہشتگردی کی اس جنگ میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنے سکیورٹی فورسز اور جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، وادی شوال میں مزدوروں کی گاڑی پر ہونے والے دھماکے میں 11 قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید دکھ اور افسوس ہوا ہے، دوسری جانب مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا پنڈی بھٹیاں مسافر بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل افسردہ ہے،‏بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے نقصان پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں،‏مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اس موقع پر انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ پاک ملک میں ہونے والے دونوں حادثوں میں جان بحق افراد کے درجات کی بلند فرمائے، زخمیوں کی جلد صحتیاب اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمانے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button