جرم و سزاسٹی

محکمہ جنگلی حیات کی صوبہ بھر میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری ہیں

ناجائز شکار جنگلی بٹیر، تیتر اور طوطوں کی پاداش میں 10شکاریوں کے چالانات

لاہور(خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کی صوبہ بھر میں غیر قانونی شکارکی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری ہیں اور ایسی ہی متعدد کارروائیوں کے دوران صوبہ کے مختلف مقامات سے ناجائز شکار جنگلی بٹیر، تیتر اور طوطوں کی پاداش میں 10 غیر قانونی شکاریوں کے چالانات، تین کو محکمانہ معاوضہ کی مد میں پنتیس ہزار روپے جرمانہ جبکہ دیگر کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ تفصیل کیمطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سرگودھا ریجن عروج ظہیر کی سربراہی میں وائلڈ لائف سٹاف سرگودھا نے ناجائز شکار جنگلی بٹیر کیلئے لگائے گئے سیٹ اپ گیئرز برآمد کرکے چار مقدمات درج کر لئے جبکہ ایسی دیگر کارروائیوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف لیہ/ بھکر وسیم حیدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز شکار جنگلی بٹیر اور تیتر پر تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ اسیطرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع بہاولنگر منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہاولنگر ہارون آباد اور فورٹ عباس سے ناجائز شکار جنگلی بٹیر اور طوطوں کی پاداش میں تین شکاریوں کو گرفتار کرکے انہیں مبلغ پنتیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹادیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button