
لاہور(خبر نگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان بنانے کے مقاصد کو بھلادیا ہے جس کی وجہ سے آج ہم انتشار کا شکار ہیں،اورذلت رسوائی ہمارا مقدر بن گئی ہے، ملک میں اسلامی قوانین کے نفاذ کی بجائے تجربات پے تجربات کئے جا رہے ہیں، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے احکامات نافذ نہ کرکے بربادی کا راستہ اختیار کیا ہے، ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن کی بے حرمتی کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں ،یورب کے ایسے رجحان سے عالمی امن خطرے میں پڑھ جائے گا۔وہ گذشتہ روز گوجرانوالہ نوشہرہ ورکاں سے قا ری عبد الرزاق ربانی، حافظ نوید الرحمن یزدانی، قاری ابوبکر خادم، میاں زاہد ظہیر قصور، پتوکی سے مولانا اعظم طارق، بشارت ڈوگر کوٹ رادھا کشن مولانا محمد اشرف نعیم، مولانا عبد الرزاق عابد بلوچ،قاری شفیق الرحمن ربانی، حکیم عبد الطیف مدنی، حافظ احمد اللہ حامد، شیخ فیاض، حافظ ارشد عمران ظہیرو دیگر سے ملا قات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔۔ملاقات میں جما عتی نظم، تنظیم سازی کے علاوہ ملکی موجودہ صوتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر کا مزید کہنا تھا کہ سویڈن، ڈنمارک، ہالینڈ میں قرآن کی بے حرمتی شرمناک اقدام ہے یہ سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔عالمی برادری اسلام فوبیا کیخلاف عالمی سطح پر آواز ا± ٹھائے۔ حرمت قرآن، ناموس رسالت ﷺ، و انبیائے کرام علیہ اسلام کی توہین کاقانون عالمی سطح پر پاس کروایا جائے۔