سٹیسیاست

جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا حافظ عبد الوحید روپڑی نے قرآن پاک بے حرمتی کی مذمت کی

لاہور(خبر نگار) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا حافظ عبد الوحید روپڑی نے قرآن پاک یی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن، ڈنمارک کے بعد ہالینڈ میں قرآن پاک کی توہین کرکے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں اور دنیا میں بد امنی کو ہوا دی جا رہی ہے، کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے وطن عزیز پاکستان کو مکمل اسلامی وفلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جائے گا،ہم نے دو قومی نظریئے کو پسے پشت ڈال انگریز کے بنائے ہوئے قانون کو اپنایااور کلمہ طیبہ کے مطلب سے انحراف کیا جس کی وجہ سے آج ہم انتشار اور افتراق کا شکار ہیں۔گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور کشمیر ہماری شہ رگ ہے اسکو ابھی تک ہندو بنیے سے آزاد نہیں کروا سکے حکمران قائد اعظم محمد علی جناح کا فرمان بھول چکے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہمیں آزادی کو قائم رکھنے کے لیے اور ملک کو مضبوط بنانے کے لئے کشمیر کو آزاد کروانا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے دہشت گردی کرنے والے اسلام اور ملک وملت کے دشمن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button