سٹیسیاستصحت

شعبہ صحت ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے بغیر ادھورا ہے جاوید اکرم

دنیا بھر میں ہومیو پیتھک علاج کی افادہت کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ صوبائی وزیر صحت

لاہور (خبر نگار)شعبہ صحت ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے بغیر ادھورا ہے ۔ دنیا بھر میں ہومیو پیتھک علاج کی افادہت کو تسلیم کیا جاتا ہے ۔ پاکستانی ہومیو پیتھک فارما سیوٹیکل کی تیار کردہ ادویات دنیا کے کئی ممالک میں استعمال کی جاتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے زندگی ہومیوپیتھک کلینک ٹاون شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ڈاکٹر مسعود ہومیوپیتھک فارما سیوٹیکل کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد زبیر قریشی ، فاران ہومیو پیتھک فارماسیوٹیکل کے چیف ایگزیکٹو خرم عظیم اور ڈائریکٹر ہومیو پیتھک ڈاکٹر طارق چوہدری، وارسن ہومیوپیتھک فارماسیوٹیکل کے چیف ایگزیکٹو انوار الہی ، روٹس فارما سیوٹیکل کے چیف ایگزیکٹو سیف الرحمن سیفی ، امتل فارما کے چیف ایگزیکٹو عمران رشید ، سونیکسو لیبارٹریز کے چیف ایگزیکٹو عابد فاروق ، چیئرمین نور ہومیوپیتھک گروپ آف کالجز ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد طاہر نظامی،ایچ ی س اے کے سیکرٹری اطلاعات عون محمد چمن،ہمدرد کے علی بخاری،مہر عبدالروف،ہومیو پیتھک ڈاکٹر سلیمان ،ہومیوپیتھک ڈاکٹر فاروق عنائیت،ہومیو پیتھک ڈاکٹر فضل،ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد سلیم سمیت مختلف مکاتب فکر کی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔زندگی ہومیوپیتھک کلینک کی افتتاحی تقریب سے صوبائی وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ۔اس طریقہ علاج سے ہزاروں لوگ شفایاب ہو رہے ہیں ۔ پاکستان میں ہومیو پیتھک فارماسیوٹیکل کے جدید یونٹس اس بات کا ثبوت ہے کہ ہومیو پیتھک کا مستقبل روشن ہے۔ بعدازاں صوبائی وزیر صحت کو سوینئر دیا گیا۔انہوں نے زندگی ہومیو پیتھک کلینک کے مختلف شعبوں اور موجود ہومیوپیتھک فارما سیوٹیکل کی تیار کردہ ادویات کا جائزہ بھی لیا اور کمپنیوں کی خدمات کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button