سٹیسیاست

حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کرے،خالد مسعود سندھو

لاہور (خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے وفد کے ہمراہ ضلع قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کرے۔35 برس بعد دریائے ستلج میں 2 لاکھ 78 ہزار کیوسک ریکارڈ پانی آیاجس کے باعث بڑے پیمانے پر علاقے زیر آب آئے ہیں۔لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ حتی الامکان حد تک سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھے گی۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار سیلاب متاثرین کی نقل مکانی اور ان کو خشک مقامات تک پہچانے میں مدد فراہم کررہے ہیں، جبکہ مقامی لوگوں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کھانا ادویات اور دیگر سہولیات کا انتظام بھی کیا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری محمد سرور اور ضلع قصور کے صدر محمد عمران معاز ودیگر موجود تھے،صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ ہم کسی کو بھی تنقید کا نشانہ بناۓ بغیر قوم میں ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں- ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور اس کی بنیاد پر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button