
گزشتہ سال 2022-23 میں آوٹ ڈور مریضوں کی تعداد 2,56,940 رہی. ایمرجنسی میں صرف ایک 100روپے پر 101,727 مریضوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ہسپتال میں صبح کے اوقاتہسپتال میں صبح کے اوقات میں 200روپے پر 30,686 افراد کو کنسلٹنٹ سروسز مہیا کی گئیں۔
لاہور ( خبر نگار ) گورننگ باڈی ثریاعظیم وقف ہسپتال کا سالانہ اجلاس صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم وقف ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں گذشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور اگلے سال کے اہداف کی منصوبہ بندی پیش کی گئی۔اس موقع پر صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم وقف ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیائالدین انصاری ایڈوکیٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 2022-23 میں آوٹ ڈور مریضوں کی تعداد 2,56,940 رہی جبکہ انڈور مریض 7,013تھے۔ہسپتال کی ایمرجنسی میں صرف ایک 100روپے پر 101,727 مریضوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ہسپتال میں صبح کے اوقات میں 200روپے پر 30,686 افراد کو کنسلٹنٹ سروسز مہیا کی گئیں۔ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 12,895ایکسرے اور 27,305 الٹراساونڈ کیے گئے جبکہ ڈائیلسز سنٹر سے 2,547افراد مستفید ہوئے۔ ہسپتال میں قائم الخدمت لیبارٹری سے 59,277 افراد نے استفادہ کیا۔ہسپتال کا بلڈ بنک، لیبارٹری،گائنی ایمرجنسی،بچہ ایمرجنسی،جنرل ایمرجنسی 24مریضوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ہسپتال میں داخل مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی کے لیے فارمیسی قائم کی گئی ہے۔گزشتہ سال عطیات کی مد میں 2,26,66,111روپے موصول ہوئے اورویلفئیر کی مد میں 1,32,21,821روپے خرچ کیے گئے۔ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ ہسپتال میں قائم انسٹی ٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں فارمیسی ٹیکنیشن، میڈیکل لیبارٹری ٹیکنیشن،ایکسرے ٹیکنیشن، ڈسپنسراور آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن کے دو سالہ ڈپلومہ کورسز کے لیے تعلیمی اور تربیتی سہولیات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثریا عظیم ہسپتال میں مریضوں کیلئے علاج کی بہتر سہولیات فراہمی کیلئے ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فلاحی ادارہ ہونے کی وجہ سے ہم ہمیشہ فنڈز کی کمی کا شکار رہتے ہیں۔ہسپتال کے مستقبل کے ترقیاتی منصوبہ جات، اور پہلے سے موجود سہولیات کی توسیع،ہسپتال کے فرنٹ کی بہتری، اور دیگر شعبہ جات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا پلان ہے جس کے لیے خطیر رقم درکار ہیجس کیلئے ہم اپنے ڈونر ز اور مخیر حضرات سے اپیل کرتے کہا کہ وہ اپنے عطیات اور صدقات ثریا عظیم ہسپتال کو دیں۔ موصول ہونے والے عطیات کی ایک ایک پیسہ آڈٹ کیساتھ ہسپتال اور مریضوں کے علاج و معالجہ پر خراج کیا جاتا ہے۔ اجلاس میں ممبر گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،سیکرٹری گورننگ باڈی افتخار احمد چوہدری ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر فواد نور، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خالد بٹ،پروفیسر ڈاکٹر حافظ اعجاز احمد، اشفاق احمد مہر، میاں بابر حمید، ڈاکٹر ابو بکر شاہد سابق ڈائریکٹر انمول ہسپتال، محسن بشیر، حاجی ریاض الحسن،میاں ذکر اللہ مجاہد،ملک ظہیر، اظہر بلال و دیگر نے شرکت کی۔