سٹی
ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کی زیر صدارت اجلاس۔ترجمان لیسکو

لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے ڈائریکٹر کسٹمرز سروسز رائے محمد اصغر کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بلوں کی پرنٹنگ میں تاخیر ہونے پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز کی جانب سے سخت اظہار برہمی کیا گیاساتھ ہی ساتھ بلوں کی پرنٹنگ میں تاخیر پر ڈپٹی کمرشل منیجر کی سرزنش بھی کی اور پرنٹنگ کا عمل فوری مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ڈائریکٹر کسٹمرز سروسز رائے محمد اصغر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ خراب میٹرز کی تبدیلی کے لیے اپنی ضرورت بتائیں۔